مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ عراقی حکومت ملک میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے خلاف ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے انقرہ میں ترک وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عراق اور ترکی کے باہمی تعلقات اچھی سطح پر ہیں اور ہم ایسے اقدامات کے خلاف ہیں جن سے دونوں ممالک کے امن کو خطرات لاحق ہوں۔۔ اس ملاقات میں چآوش اوغلو نے بھی کہا کہ ترکی عراق میں امن برقرار کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعوان کرنے کے لئے تیار ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت ملک میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے خلاف ہے۔
News ID 1880497
آپ کا تبصرہ